ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: مختلف مقامات پرلوٹ کی وارداتوں میں شامل 3 ملزموں کوسی سی بی پولیس نے کیا  گرفتار۔5لاکھ روپے مالیت کی مسروقہ اشیأ کی گئیں ضبط

منگلورو: مختلف مقامات پرلوٹ کی وارداتوں میں شامل 3 ملزموں کوسی سی بی پولیس نے کیا  گرفتار۔5لاکھ روپے مالیت کی مسروقہ اشیأ کی گئیں ضبط

Tue, 22 Dec 2020 20:39:35    S.O. News Service

منگلورو،22؍دسمبر (ایس او نیوز) منگلورو پولیس کی سٹی کرائم  برانچ نے مختلف مقامات پر لوٹ اور چوری کی وارداتیں انجام دینے والے 3ملزمین کو گرفتار کرنے کے ساتھ ان کے قبضے سے  4موٹر بائکس، دو منگل سوتر اور دیگر چیزیں بر آمد کرلی ہے جس کی مالیت کا اندازہ 5.19لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔

9 دسمبر کو مُلکی اور 18دسمبر کو سورتکل پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں خواتین کے گلے سے سونے کی چین اڑانے کے معاملے میں  پولیس نے ان تین ملزمین کو گرفتار کیا  جن کی شناخت منگلورو کے حبیب حسن عرف حبّی (39سال)، بنٹوال کے عبدالمنان عرف عبدالمناف (21سال)اوراڈپی کے محمد توصیف عرف شائیلو، عرف منّا (28سال)کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمین سے تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ حبیب حسن اور عبدالمنان مُلکی میں پیش آئے چین چھیننے کے معاملے میں ملوث ہیں، جبکہ توصیف اور حبیب  نےسورتکل کی واردات انجام دی ہے۔حبیب اور توصیف نے مختلف مقامات سے بائکس چوری کی ہیں اور ان بائکس پر ہی سوار ہوکر لوٹ کی وارداتیں کی ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم حبیب گلےسے چین اڑانے، مویشی چرانے  جیسے بہت سارے جرائم میں ملوث ہے اور اس پر برکے، موڈبیدری، سورتکل ، الال ، کوناجے، بجپے، وٹل،بنٹوال اور کارکلا وغیرہ میں 20کیس درج ہیں۔ ملزم عبدالمنان کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 10معاملے پہلے ہی سے درج ہیں جس میں قتل اورڈکیتی کے علووہ الال ، برکے، کنکن ناڈی وغیرہ میں فسادکے کیس شامل ہیں۔تیسرے ملزم محمد توصیف پر منگلور نارتھ پولیس اسٹیشن میں اقدام قتل اور منگلورو ایسٹ پولیس اسٹیشن میں ڈکیتی کا کیس  درج ہے۔


Share: